کراچی میں اورنج لائن بس سروس شروع کرنے کا اعلان

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات ،  ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اورنج لائن بی آر ٹی (عبدالستار ایدھی لائن) کے آغاز کا اعلان کردیا۔  شرجیل میمن نے ٹوئٹ میں کہا کہ اورنج لائن ( عبدالستار ایدھی ) لائن  کراچی کے لیے اب  تیار ہے۔  صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اورنج لائن مزید پڑھیں

ایشیا کپ: بابر اعظم کی مایوس کن کارکردگی پر شائقین نالاں

شارجہ : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے بادشاہ بابر اعظم کی ایشیاءکپ میں مایوس کن کارکردگی پر شائقین نالاں ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بیٹر 2 میچوں میں محض 10 رنز بنا سکے ۔پہلے نمبر کی حکمرانی بھی داؤ پر لگ گئی۔بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے مزید پڑھیں

194 کے ہدف کے جواب میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 38 رنز پر آؤٹ

شارجہ: ایشیا کپ 2022 کے چھٹے میچ میں 194 رنزکے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 38 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ پاکستان کو 155 رنز سے فتح حاصل ہوئی۔ پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ابتداء کی جس کے بعد شاہنواز دھانی نے ایک کھلاڑی کو مزید پڑھیں

یونان کی دراندازیاں خطرناک نتائج برآمد کر سکتی ہیں:ترکی

ترکی میں برسراقتدار سیاسی جماعت انصاف و ترقی پارٹی کے ترجمان عمر چیلیک نے  یونان کو خبردار کیا ہے کہ اس کی در اندازیاں خطرناک نتائج کا سبب بن سکتی ہیں۔  عمر چیلیک   نےپارٹی کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک بیان میں بتایا کہ  23 اگست کو یونان نے ترک طیاروں کے ریڈار مزید پڑھیں

ہماری شرائط سے متعلق امریکی مطالبات کا جائزہ لے رہے ہیں:ایران

بین الاقوامی برادری جوہری مذاکرات میں تازہ ترین پیشرفت کا انتظار کر رہی ہے۔ ایسے میں کئی پرامید، اگرچہ محتاط بین الاقوامی اشاروں کے بعد ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے گزشتہ  روز زور دیا کہ ان کے ملک نے جذبہ خیر سگالی اور سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے تاکہ ایک مضبوط اور مستحکم معاہدہ کیا مزید پڑھیں

افغانستان، خود کش حملے میں معروف مولوی مجیب الرحمان انصاری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

افغانستان کے صوبہ ہرات کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں مولوی مجیب الرحمان انصاری ہلاک ہو گئے۔ ہرات کے صوبائی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے  کہ انصاری جو کہ مسجد کے مؤمن اور مبلغ بھی تھے، گزرگاہ  جامع مسجد میں ہونے والے خودکش مزید پڑھیں

‘منشیات کی زائد مقدار پرسزائے موت اورجرمانہ ہوگا’ صدر نے منشیات کنٹرول بل منظور کرلیا

صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے منشیات کنٹرول بل 2022ء کی منظوری دے دی، جس میں غیرقانونی منشیات سے متعلق جرائم کیلئے موت یا عمر قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت منشیات کنٹرول (ترمیمی) بل 2022 ء کی منظوری مزید پڑھیں

جس دن عمران خان نے کہا شہباز شریف کو اسلام آباد میں بند کر دو ہم انہیں بند کر دیں گے، مونس الہیٰ

چوہدری مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کہیں تو شہباز شریف کو اسلام آباد میں ہی بند کر دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الہٰی نے گجرات میں منعقدہ تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور مسلم لیگ مزید پڑھیں

بلوچستان میں انسداد پولیو مہم ایک بار پھر ملتوی

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر انسداد پولیو مہم ایک بار پھر ملتوی کردی گئی۔ محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 5 ستمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم بارشوں اور سیلاب کے باعث پیدا صورتحال کی بنا پر ملتوی کردی گئی ہے۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ مزید پڑھیں