روسی صدر کی سرب صدر سے ٹیلی فونک بات چیت

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سربیا کے دوبارہ منتخب ہونے والے صدر الیگزینڈر ووچج سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ روسی صدارتی محل کے کریملن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پوتن نے 3 اپریل کو سربیا کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے ووجچ کو مبارکباد دی۔ مزید پڑھیں

کویت : حکومت کے استعفے سے سیاسی بحران مزید شدید

کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت میں حکومت کی جانب سے استعفے کے بعد سیاسی بحران مزید شدت اختیار کرگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بحران کی وجہ سے ملک میں اقتصادی اور سماجی اصلاحات کا عمل تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔

بھارت ، انتہا پسندوں نے مسجد پر ہندو پرچم لہرا دیا

جے پور (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کے مکانات نذر آتش کیے جانے کے بعد اب مساجد کی بے حرمتی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ریاست راجستھان میں 4 اپریل کو ہندو بلوائیوں کی بڑی تعداد نے ضلع کرولی میں مسلمانوں کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی مزید پڑھیں

رومانیا: روسی سفارتخانے پر گاڑی سے حملہ‘ ایک شخص ہلاک

بخاریسٹ : رومانیا میں روسی سفارتخانے سے گاڑی ٹکرانے کے بعد پولیس نے جائے وقوع کی سیل کررکھا ہے بخارسٹ(انٹرنیشنل ڈیسک) رومانیا میں ڈرائیور نے اپنی گاڑی روسی سفارت خانے کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دی،جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ مقامی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص گاڑی کا ڈرائیور ہے۔ مزید پڑھیں

حرمین شریفین میں زائرین کو یومیہ لاکھوں لیٹر زمزم کی فراہمی

ریاض : حرمین شریفین میں آب زم زم کے کولر پہنچائے جارہے ہیں ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) حرمین شریفین کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ زائرین کو یومیہ لاکھوں لیٹر زمزم فراہم کیا جارہاہے۔ انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ مسجد نبوی میں موجود زائرین کو یومیہ 14 ہزار آب زم زم کے کولر اور ایک مزید پڑھیں

معاملات کا حل نہ نکلا تو مملکت کا وجود خطرے میں پڑجائیگا ،شاہد خاقان

اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج تک عمران نیازی کے عارضی وزیراعظم بننے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، آئین کو تحلیل کرکے عمران خان کو پھر سے وزیراعظم بنادیا گیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران مزید پڑھیں

ووٹنگ سے قبل وہ ہوا جس کی مثال نہیں ملتی،چیف جسٹس

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ سے قبل وہ ہوا جس کی مثال نہیں ملتی، بظاہر عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے جا رہی تھی لیکن جس دن ووٹنگ ہونا تھی اس دن رولنگ آ گئی،ڈپٹی اسپیکررولنگ میں بظاہرالزامات ہیں ، کوئی مزید پڑھیں

عدم اعتماد سے نہیں بھاگ رہے ،پہلے مراسلہ کا مسئلہ حل کرنا ہوگا،شاہ محمود

اسلام آباد( نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ سے نہیں بھاگ رہے، پہلے مراسلے والے ایشو کو حل کرنا ہوگا۔ اسلام آباد میں اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدم اعتماد کے پیچھے مزید پڑھیں

کرکٹ کی بحالی میں پنجاب پولیس کابھرپور کردار رہا، سردار علی خان

لاہور (جسارت نیوز)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب رائو سردار علی خان نے پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے پر امن انعقاد پر لاہور اور راولپنڈی پولیس کے سپروائزری افسران اورپولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے دوران سیریز سکیورٹی اورٹریفک کے بہترین انتظامات یقینی بنانے پر پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ مزید پڑھیں

شاہین آفریدی نے 200 وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے 22 سال کی عمر میں 200 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرلیا۔بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی20 انٹرنیشنل میں 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میچ مزید پڑھیں