اگلے دو روز بہت اہم، سیاست نیا رخ اختیار کرسکتی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگلے دو روز بہت اہم ہیں، ابھی کوئی چیز فائنل نہیں ہوئی، سیاست نیا رخ اختیار کرسکتی ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے باعث میں نے آج لاہور مزید پڑھیں

امریکہ: غلط رہنمائی پر پوتن اور فوجی حکام کے درمیان کشیدگی، ہمارے پاس شواہد موجود ہیں

امریکہ نے کہا ہے کہ، یوکرین جنگ کے معاملے میں غلط رہنمائی پر، صدر ولادی میر پوتن اور روس کے فوجی حکام کے درمیان کشیدگی کے بارے میں ہمارے پاس شواہد موجود ہیں۔ وائٹ ہاوس کی مواصلات ڈائریکٹر ‘کیٹ بیڈنگ فیلڈ’ نے معمول کی پریس کانفرنس میں امریکی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والے اور مزید پڑھیں

شہباز گل کا امریکی پبلک یونیورسٹی کے پے رول پر ہونے کا انکشاف

وزیر اعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل کا امریکا کی پبلک یونیورسٹی کے پے رول پر ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل نے امریکی پبلک یونیورسٹی میں اپنی تنخواہ اور ملازمت کو کابینہ ڈویژن میں ڈکلیئر نہیں کیا۔ دی نیوز میں شائع ہونے والی بے نظیر مزید پڑھیں

نیپرا نے شہر قائدمیں بجلی کی قیمتیں بڑھا دیں

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ کی مد میں کیا گیا، کراچی کے بجلی صارفین پر 3 ارب 58 کروڑ روپے مزید پڑھیں

روس: بیلجئیم کو اس فیصلے کا جواب دیا جائے گا

روس نے کہا ہے کہ ہم بیلجئیم کو، روسی سفارتی عملے کو ڈی پورٹ کرنے کے فیصلے کا، جواب دیں گے۔ بیلجئیم حکومت نے کل برسلز میں روس کے سفارت خانے اور اینورس میں روس کے قونصل خانے میں متعین 21 روسی سفارتکاروں کو جاسوسی کے الزام کے ساتھ "ناپسندیدہ افراد” اعلان کردیا تھا۔ روس کے مزید پڑھیں

امریکا : 50سال سے زائد عمر افراد کو ویکسین کی چوتھی ڈوز لگانے کی اجازت

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی حکومت نے 50سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی دوسری بوسٹر ڈوز لگانے کی اجازت دے دی ہے۔ فوڈ اینڈ ڈرگ ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ معمر افراد کے مدافعتی نظام کو لاحق ممکنہ خطرات کے پیش نظر کیا گیاہے۔

امریکا: دوران رمضان لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت

منیا پولس (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیا پولس میں رمضان کے دوران مساجد میں اذان دینے کی اجازت دے دی گئی۔ اذان دینے کے حوالے سے اجازت کا بل سٹی کونسل کے رکن جمال عثمان نے مساوات کے نام سے پیش کیا تھا ۔ کونسل نے اسے منظور کرتے ہوئے صبح مزید پڑھیں

آسٹریلیا : بارش سے دریا میں طغیانی رہایشی علاقوں میں سیلاب آگیا

کینبرا: آسٹریلیا میں موسلا دھار بارش اور سیلاب کے باعث رہایشی علاقہ زیر آب ہے کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا میں رواں ماہ کے دوران دوسری بار تباہ کن بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران لزمور میں 400ملی میٹر بارش کے بعد دریا میں مزید پڑھیں