سعودی عرب کی حکومت نے مسلح افواج میں خواتین کو شامل ہونے کی اجازت دے دی۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے حکم نامے میں کہا گیا کہ حکومت نے دونوں جنس کے لیے مسلح افواج کے دروازے کھول دیے ہیں اور دونوں جنس کے افراد ایک ہی داخلہ پورٹل کے ذریعے اپنا مزید پڑھیں
زمرہ: تازہ ترین خبر یں
فیصل واڈا کے سینیٹ انتخاب کے لیے منظور شدہ کاغذات نامزدگی چیلنج
وفاقی وزیر آبی وسائل اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واڈا کے سینیٹ انتخابات کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کردی گئی۔ ایڈووکیٹ قادر خان مندوخیل نے درخواست میں کہا کہ فیصل واڈا کے کاغذات نامزدگی منظور نہیں کیے جائیں کیونکہ وہ اس مزید پڑھیں
بل گیٹس بٹ کوائن کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟
دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے بٹ کوائن اور دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اور ایلون مسک کے مقابلے میں وہ اس جدت کے حامی نہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بل گیٹس سے پوچھا گیا کہ دنیا مزید پڑھیں
ایم ٹی جے برانڈ سے کاروبار کا ارادہ نہیں، آمدنی فاؤنڈیشن میں لگاؤں گا، مولانا طارق جمیل
معروف مذہبی مبلغ مولانا طارق جمیل نے اپنے نام سے شروع کیے جانے والے کپڑوں کے برانڈ سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برانڈ سے کاروبار کا کوئی ارادہ نہیں بلکہ اس کی آمدنی فاؤنڈیشن کے لیے خرچ کی جائے گی۔ اپنے فیس بک پیج پر جاری وضاحتی ویڈیو میں مولانا طارق جمیل مزید پڑھیں
ایک فون میں 2 مختلف واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کرنے کا طریقہ جانتے ہیں؟
واٹس ایپ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں استعمال ہونے والا مقبول ترین میسجنگ میسنجر ہے، جو تحریری پیغامات کے ساتھ ویڈیو یا آڈیو کالز کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ تاہم ایک فون میں واٹس ایپ کا صرف ایک اکاؤنٹ ہی استعمال کیا جاسکتا ہے حالانکہ اب اکثر فونز ڈوئل سم سپورٹ کے ساتھ مزید پڑھیں
بھارت: کسانوں کا 23 فروری سے احتجاج میں مزید شدت لانے کا اعلان
بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف مہینوں سے سراپا احتجاج کسانوں نے 23 سے 27 فروری تک اپنے احتجاج میں مزید شدت لانے کا اعلان کردیا۔ بھارتی کسان گزشتہ دو ماہ سے تین نئے متنازع زرعی قوانین کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج و مظاہرے کر رہے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مزید پڑھیں
پیسے اور دھونس کی سیاست کا خاتمہ ہونے والا ہے، شبلی فراز
وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ڈسکہ میں شہید ہونے والے کارکنوں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کرنے آئے ہیں اور آج جلسے میں مسلم لیگ (ن) مگر مچھ کے آنسو بہا رہی تھی لیکن ہمیں لاہور میں ماڈل ٹاؤن کا مزید پڑھیں
چین، بھارت نے متنازع سرحد سے فوجیوں کا انخلا مکمل کرلیا
چین اور بھارت نے مغربی ہمالیہ میں متنازع سرحد پر پینگونگ جھیل کے علاقے سے فوجیوں کا انخلا مکمل کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں فوجی کمانڈروں نے مکمل انخلا کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے پہلے مرحلے میں فوج، ٹینک اور توپ خانہ نکالنا شروع کرنے پر مزید پڑھیں
مقبوضہ کشمیر میں غیرملکی سفارت کاروں کے دورے پر مکمل ہڑتال
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے دو درجن غیر ملکی سفارت کاروں کے دورے کےانتظام کے موقع پر تمام دکانیں اور کاروبار احتجاجی طور پر مکمل بند رہا۔ خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں اگست 2019 میں خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مزید پڑھیں
میانمار: فوجی بغاوت کے خلاف ایک لاکھ سے زائد افراد کا احتجاج
میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ایک لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر نکل آئے اور آمریت کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔ غیرملکی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق مظاہرین نے فوج کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ انہیں عوامی کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔ میانمار کے مرکزی شہر ینگون میں مزید پڑھیں