را کے گرفتار ایجنٹس کا تعلق ڈاکٹر فاروق ستار، سی ٹی ڈی نے طلب کرلیا

گرفتار دہشت گردوں کے انکشافات کے بعد سی ٹی ڈی نے ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار کو طلب کرلیا۔ گزشتہ ہفتے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے گرفتار دہشتگردوں نے ’را‘ کے لئے کام کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ دہشت گردوں نے اپنا تعلق فاروق ستار سے ظاہر کیا تھا۔ مزید پڑھیں

اسلام آباد میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

وفاقی دارالحکومت میں تھانہ شمس کالونی کی حدود میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آئی جے پی روڈ سی ٹی ٹی آئی کالج کے قریب پیش آیا جس میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ شہید اہلکاروں کی شناخت بشیر شاہ اور مزید پڑھیں

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے زیادتی کے مجرموں کو نامرد کرنے کا بل منظور کر لیا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے اینٹی ریپ بل 2020، کریمنل لا ترمیمی بل 2021 اور نیب ترمیمی بل 2021 منظور کرلیے ہیں ۔ چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ہوا جس میں اینٹی ریپ بل 2020 پر بحث کی گئی۔ پی مزید پڑھیں

سینیٹر دلاور خان سینیٹ کی دفاعی پیدوار کمیٹی کے متفقہ چیئرمین منتخب

آزاد گروپ کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر دلاور خان قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے متفقہ چئیرمین منتخب ہو گئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم منڈوی والا نے کہا ہے کہ پیداواری شعبے میں سینیٹر دلاور خان کا کافی تجربہ ہے امید ہے ان کی چئیرمین شپ میں یہ شعبہ مزید فروغ پائے گا۔ ہمیں مزید پڑھیں

مقبوضہ جموں وکشمیر میں جمعہ کو ایک گھنٹہ کے لیے بلیک آؤٹ ہو گا

جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضہ، بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی اور تحریک آزادی کو دبانے کیلئے مذموم ہتھکنڈوں کے خلاف ریاست میں جمعہ رات 8بجے سے 9بجے تک مکمل بلیک آئوٹ کیا جائے گا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بلیک آئوٹ کرنے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس، حریت رہنمائوں اور مزید پڑھیں

جامعہ کراچی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان میوزیم کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

نیشنل انکیوبیشن فارکریٹیوانٹرپرینیورشپ جامعہ کراچی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان میوزیم کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب جمعرات کے روز وائس چانسلر سیکریٹر یٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔ مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی،ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عالیہ مزید پڑھیں

اسکردو میں دیوسائی ٹاپ پر لاپتہ ہونے والے 6 دوستوں کو ریسکیو کرلیا گیا

بلتستان کے شہر اسکردو سے تعلق رکھنے والے 6 دوستوں کو دیوسائی ٹاپ سے بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ تمام بچے خیر و عافیت سے ٹورسٹ پولیس اور والدین کے ہمراہ اسکردو پہنچ گئے ہیں۔ خیال رہے گزشتہ روز تین موٹر سائیکلوں میں سوار 6 لڑکے بدھ کی علی الصبح دیوسائی ٹاپ تک گئے مزید پڑھیں

کراچی کو آفت زدہ قرار دینے کی قرارداد ٹیکس معاف کیے جائیں

ایم کیوایم پاکستان کے اراکان قومی اسمبلی نےکراچی سے متعلق ایک اہم ترین قرار داد قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی ہے۔ ایم کیو ایم کا کہنا ہے کراچی اور حیدرآباد میں کرونا کی وجہ سے معاشی حالات انتہائی خراب ہیں۔اس لیے کراچی اور حیدرآباد کو آفت زدہ قرار دے کر تما م ٹیکسز معاف مزید پڑھیں

بلتستان کے 6 دوست دیوسائی ٹاپ پر لاپتہ ہو گئے

بلتستان سے تعلق رکھنے والے چھ دوست لاپتہ ہو گئے ہیں تین موٹر سائیکلوں میں سوار 6 لڑکے بدھ کی علی الصبح دیوسائی ٹاپ تک گئے تھے۔ لڑکے تاحال اسکردو نہیں پہنچے نہ ہی اُن سے رابطہ ہو رہا ہے۔ لڑکوں کی تلاش میں والدین اور ٹورسٹ پولیس کے جوان دیوسائی ٹاپ گئے ہوئے ہیں۔ مزید پڑھیں

پاکستان نے اپنی کورونا ویکسین ’’ پاک ویک ‘‘ لانچ کر دی

کورونا سے بچاؤ کے لیے پاکستان میں تیار کی گئی ویکسین “پاک ویک” کو لانچ کر دیا گیا ہے۔ ویکسین چین سے درآمد سائنو ویک کے خام مال سے تیار کی گئی ہے۔وزارت قومی صحت کورونا وائرس کی حفاظتی ویکسین پاک ویک 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگانے کیلئے لانچ کی گئی مزید پڑھیں