پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں کروڑوں روپےکی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی ڈی اے نے ایک کروڑ 43 لاکھ روپے کے پودے غیرقانونی طریقے اور مارکیٹ ریٹ سے زیادہ قمیت پر خریدے جو ماحول دوست بھی نہیں۔ رپورٹ کے مطابق 5 بونسائی پودے خریدے گئے اور ایک پودے کی قیمت مزید پڑھیں
زمرہ:
وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں چودھری پرویز الہٰی کو ووٹ دیں، آصف زرداری
لاہور: تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) پر مشتمل پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد نے 22جولائی کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں اپنے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کی کامیابی کے لیے حکمت عملی طے کر لی ہے،چودھری شجاعت حسین نے مسلم لیگ کے ق کے ارکان صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزارت مزید پڑھیں
تل رفعت اورمنبج دہشت گردی کا گڑھ بن چکےہیں، ان علاقوں میں فوجی کاروائی ناگزیر ہے: صدر ایردوان
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ تل رفعت اور منبج دہشت گردی کا گڑھ بن چکے ہیں۔ اور اب وقت آگیا ہے کہ ان بندرگاہوں کو صاف کیا جائے جہاں دہشت گرد تنظیم نے پناہ لی لے رکھی ہے۔ صدر ایردوان نے ترکی-ایران-روس سہ فریقی سربراہی اجلاس کے افتتاحی موقع پر خطاب کیا۔ مزید پڑھیں
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی
پشاور: محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی ہےجو28 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تیز ہواؤں اور مزید پڑھیں
ڈی جی نیب بن کر کاروباری شخصیات اور افسران کو لوٹنے والا شخص گرفتار
لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کر کے اعلیٰ افسران اور کاروباری شخصیات کو ڈی جی نیب بن کر لوٹنے والے گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق لاہور میں ڈی جی نیب بن کر کاروباری شخصیات اور سرکاری افسران کو ہراساں کر کے رقم بٹورنے والے گروہ مزید پڑھیں
دہشت گردی میں ملوث کئی افراد کے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل ہیں، مشیر داخلہ
مشیر برائے داخلہ بلوچستان ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ کرنل لئیق کی شہادت کے بعد سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں کے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کیے گئے۔ کوئٹہ میں زیارت آپریشن سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ ریاست کا مزید پڑھیں
یونان کا مطالبہ: امریکہ ہمیں ایف۔35 جنگی طیارے دے
یونان کے وزیر دفاع ‘نکولس پاناگیوتوپولس’ نے امریکہ کے وزیر دفاع لائڈ آسٹن سے یونان کو ایف۔35 جنگی طیارے دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاع کے مطابق لائڈ آسٹن نے پینٹاگون میں نکولس اناگیوتوپولس کے ساتھ ملاقات کی۔ مذاکرات سے قبل ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ مختصر بیان میں آسٹن نے کہا ہے کہ مزید پڑھیں
برطانوی حکومت نے دارلعوام سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا
برطانوی حکومت نے دارالعوام سے اعتماد کا ووٹ جیت لیا ہے وزارتِ عظمیٰ کیلئے چار امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔ برطانوی حکومت نے دارالعوام سے اعتماد کا ووٹ جیتتے ہوئے ایک سو گیارہ ووٹوں کی اکثریت حاصل کی ہے۔ دارالعوام میں اعتماد کے ووٹ پر پانچ گھنٹے بحث ہوئی جس میں حکومت کے حق میں مزید پڑھیں
عمران خان ہیرو بنا کر واپس اقتدار میں لائے جائیں گے، جاوید چوہدری کا بڑا دعویٰ
سینئر صحافی جاوید چوہدری نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بظاہر یہی نظر آ رہا ہے کہ مشکلات کی ایک چٹان عمران خان کے سر کے اوپر گر رہی تھی، جسے ان کے اوپر سے اٹھا کے اتحادیوں کے سروں پر رکھ دیا گیا تاکہ ان سب کی سیاست تباہ ہو اور عمران مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کا وعدہ ہے، پاکستان کو معاشی میدان میں گرنے نہیں دیں گے: وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وعدہ ہے کہ وہ پاکستان کو معاشی میدان میں گرنے نہیں دیا جائےگا۔ بہت جلد ہی عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر مالیاتی ادارے بھی پاکستان کو فنڈز دیں گے۔ رواں مالی سال آئی ایم ایف پاکستان کو 4 ارب ڈالر مزید پڑھیں