ایران میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 5 افرادجاں بحق ،20 زخمی

تہران: ایران میں زلزلے سے 5 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے، متحدہ عرب امارات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلے سے 5افراد ہلاک اور20 زخمی ہوگئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹرسکیل پر 6.1تھی۔ زلزلے سے متعدد گھر تباہ ہوگئے اورسڑکیں ٹوٹ مزید پڑھیں

اسرائیل غزہ کا جاری محاصرہ ختم کرے، اقوام متحدہ

غزہ: اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کا جاری محاصرہ ختم کرے ۔ اقوام متحدہ نے اسرائیلی فوج کی طرف سے سالہا سال سے غزہ کی ناکہ بندی کی مذمت کرتے ہوئے اسے فوری کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ سالہا سال مزید پڑھیں

دعا زہرا کو 10 رکنی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا

کراچی: عدالتی احکامات پردعا زہرا کو 10 رکنی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا۔ دعا زہرا کو آج لاہورسے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ کراچی سے لاپتا ہوکر پنجاب میں پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کو عمر کے تعین کے لئے 10 رکنی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا۔ دعا زہرا کے مزید پڑھیں

جمہوری معاشرے میں میڈیا پرسنز پر حملے بالکل ناقابل قبول ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی اورتجزیہ کار ایاز امیر پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری معاشرے میں میڈیا پرسنز پر اس طرح کے حملے بالکل ناقابل قبول ہیں۔ I strongly condemn the attack on senior journalist/analyst Ayaz Amir. Such attacks on media مزید پڑھیں

پاکستانی سفارتی مشن کے80 ٹویٹر اکائونٹس بلاک کرنے پر بھارت سے شدید احتجاج

اسلام آباد: پاکستان نے بیرون ممالک میں اپنے سفارتی مشن کے80 ٹوئٹر اکائونٹس بلاک کرنے پر بھارت سے شدید احتجاج کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے ۔ پاکستان کے سفارتی مشن ایران ،ترکیہ ، یو این اور نیویارک سمیت 80 اکائونٹس کو مزید پڑھیں

عوام کورونا سے بچنے کیلئے سماجی فاصلہ یقینی بنا ئیں، وزیر صحت

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ عبدالقادر پٹیل نے ایک بیان میں کہا کہ عوام کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حکومت کی گائیڈ لائنز پر عمل کرنا ہوگا، ماسک کا استعمال کریں ، مزید پڑھیں

پشاور میں سی این جی سٹیشن میں آتشزدگی، 4 افراد جھلس گئے

پشاور میں سی این جی سٹیشن میں آتشزدگی سے 4 افراد جھلس گئے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ پشاور میں کارخانو مارکیٹ میں واقع سی این جی سٹیشن پر پیش آیا، جہاں اچانک آگ بھڑکنے سے4 افراد جھلس گئے ۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ ریسکیو1122 ایمبولینس اور فائر ویکل نے موقع پر مزید پڑھیں

شوگر مل کیس: شہبازشریف کو مستقل حاضری سے استثنی کا تحریری حکمنامہ جاری

لاہور کی احتساب عدالت نے شوگر ملز کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کی مستقل حاضری سے استثنی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاہے۔ لاہور کی احتساب عدالت نے 20 جون کو رمضان شوگر ملز کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کو حاضری سے استثنی کی اجازت دے دی تھی، جس تحریری فیصلہ ہفتہ کوجاری کیا گیا ہے۔ تحریری مزید پڑھیں

ایک ارب ڈالر کیلئے آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے، رانا ثناءاللہ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ تاخیر سے معاہدہ کیا اور ہمیں ان کے ساتھ ہر قیمت پر معاہدہ کرنا تھا، اب آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ مزید پڑھیں