@2021 – All Right Reserved. Designed
زمرہ:
ایف بی آر کی کارکردگی کی بدولت عوام کو ریلیف دینے کے قابل ہوئے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی کارکردگی کی وجہ سے عوام کو پٹرول، ڈیزل اوربجلی پر سبسڈی دینے کے قابل ہوئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر نے ماہِ فروری کا طے شدہ 441 ارب روپے مزید پڑھیں
حکومت نے ‘کالا دھن سفید کرنے’ والوں کیلئے ایک اور ایمنسٹی پیکج جاری کر دیا
پاکستان کی ترقی کے لیے صنعت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے ایک صنعتی ‘ایمنسٹی’ پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت سرمایہ اپنا پیسہ صنعتوں میں لگاسکیں گے اور ان سے کوئی سوال نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے یہ اعلان ایندھن اور مزید پڑھیں
ہتک عزت کیسز کے فیصلے 9 ماہ میں سنانے کا حکم
اسلام آباد: ہتک عزت کے زیر التوا کیسز نمٹانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اسلام آباد سیشن کورٹ کو 9 ماہ میں کیسز ka فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے سیشن جج کی جانب سے ہائی کورٹ کو بھیجی رپورٹ میں بتایا گیا مزید پڑھیں
حکومت نے معاشی تباہی کے لیے بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہے کہ ہماری حکومت نے کوئی بارودی سرنگ نہیں بچھائی تھی جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں معیشت کی تباہی کے لیے بارودی سرنگ بچھا دی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کل وزیر اعظم مزید پڑھیں
غیر قانونی تعمیرات کیس، ڈائریکٹر ایس بی سی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ایف بی ایریا بلاک 9 میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پر عدالتی طلبی کے باوجود عدم پیشی پر ڈائریکٹر ایس بی سی اے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ایف بی ایریا بلاک 9 میں غیر قانونی مزید پڑھیں
امریکی اور یورپی پابندیاں روس کی پوزیشن کو نہیں بدل سکتیں، ترجمان کریملن
روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے ان کے ملک پر پابندیوں کے خطہ یورپ میں کسی جرثومے کی طرح پھیلنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ پابندیاں ہماری پوزیشن کو بدل دیں گی۔ ایسا ہونا نہ ممکن اور عیاں ہے۔ اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ وہ مزید پڑھیں
معیشت کی بہتری کیلئے ریلیف پیکج احسن اقدام ہے،الطاف میمن
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد الطاف میمن نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے گزشتہ روز کے قوم سے خطاب اور اس میں اعلان کردہ تمام ریلیف پیکیجز کو تاجر برادری اور عوام پاکستان کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مزید پڑھیں
سکیورٹی وجوہات ‘پی ٹی آئی کے سندھ حقوق مارچ کا روٹ تبدیل
لاڑکانہ (نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف کے سندھ حقوق مارچ کا روٹ سکیورٹی وجوہات پر تبدیل کردیا گیا۔صبح لاڑکانہ سے روانہ ہونے والا سندھ حقوق مارچ اب رانی پور سے روٹ تبدیل کرکے مہران ہائی وے سے ہوتا ہوا نواب شاہ پہنچے گا۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو نوشہرو فیروز ضلع کے مختلف مقامات پر مزید پڑھیں
جماعت اسلامی خواتین کا مضبوط خاندان مستحکم معاشرہ مہم کا اعلان
سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی ادارہ نورحق میں 8مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے جماعت اسلامی (حلقہ خواتین)کے تحت ’’عشرہ حقوق نسواں و استحکام خاندان‘‘ کے عنوان سے ملک گیر مہم کے سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین مزید پڑھیں