=]sƑ,H-J?ϦKv1
زمرہ:
پنجاب کی نگراں حکومت نے بجٹ 2023-24 کی منظوری دے دی
لاہور: پنجاب کی نگراں حکومت نے پیر کو 2023-24 کے اگلے چار ماہ کے لیے 2076 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت نگراں پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 2023-24 کے آئندہ چار ماہ کے لیے 2076 ارب روپے کے بجٹ مزید پڑھیں
لاہورہائیکورٹ کالال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم
راولپنڈی:لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ ہائی کورٹ کے جج جسٹس مرزا وقاص رئوف نے فیصلہ سنادیا۔ لال حویلی کی دونوں ملکیتی رجسٹریاں منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا گیا۔ مزید پڑھیں
سندھ پولیس نے 6 لاپتا افراد کا سراغ لگا لیا
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر شہریوں کو بازیاب کرانے اور محکمہ داخلہ، محمکہ پولیس اور دیگر اداروں کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ سندھ پولیس مزید پڑھیں
خیرپور: باراتیوں کی کشتی دریا میں الٹنے سے 11 افراد ڈوب گئے
خیرپور میں باراتیوں سے بھری کشتی دریا میں الٹنے سے گیارہ افراد ڈوب گئے، مقامی افراد نے پانچ افراد کو زندہ نکال لیا جب کہ بقیہ کی تلاش جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیرپور نارا کے نواحی علاقے میں واقع گاؤں چمڑ جمال دین شر کے رہائشی اڈوئی پتن سے کشتی پر سوار ہوکر شادی مزید پڑھیں
فلائٹ شیڈول میں بہتری، پی آئی اے کی 29 پروازیں منسوخ
اسلام آباد،:پی ایس او سے معاملات طے پانے کے بعدپاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)کے فلائٹ شیڈول میں بہتری آئی ہے، پی آئی اے کی مقامی اور بین الاقوامی 29 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 368، 308، 309، 369 اور دمام کی ایک پرواز پی کے مزید پڑھیں
چھینے گئے موبائل فونز افغانستان اسمگل کرنے والے گروہ کا سرگرم رکن گرفتار
کراچی: پولیس نے چھینے گئے موبائل فونز کے (آئی ایم ای آئی) تبدیل کر کے افغانستان اسمگل کرنے والے گروہ کا سرگرم رکن کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، نقدی، موبائل فون اورموٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کے رابطے مزید پڑھیں
اسرائیل کو جنگ مہنگی پڑ گئی، 3 ہفتوں میں 17 ارب ڈالر کا نقصان
تل ابیب: اسرائیل کی معیشت پر جنگ کے برے اثرات پڑنے لگے ، تین ہفتوں کے دوران اسرائیل کا جنگی نقصان 17 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، حماس کے حملے کے بعد جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل کی معیشت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر کے حملے کے مزید پڑھیں
23ویں روز بھی غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری 2 ہزار طلبا اور 70 اساتذہ شہید، 200 اسکول تباہ
مقبوضہ بیت المقدس:غزہ پر اسرائیلی بمباری اور حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی جن میں 2 ہزار طلبا اور 70 اساتذہ بھی شامل ہیں جب کہ 200 اسکول تباہ ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 روز سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران غزہ میں 8 ہزار سے زائد فلسطینی مزید پڑھیں
بیرونی ممالک میں بھی جمہریہ ترکیہ کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کا جوش و خروش
جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 100 ویں سالگرہ ملک بھر کے علاوہ بیرونی ممالک میں بھی پورے ملّی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ دنیا بھر میں ترکیہ کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی میزبانی میں یومِ جمہوریہ کی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جرمنی میں ترکیہ کے ایسین قونصل مزید پڑھیں