یوم دفاع پر ملک بھر میں عام تعطیل نہیں ہوگی

اسلام آباد: 6 ستمبر کو یوم دفاع کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال بھی 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل نہیں ہوگی تاہم 6ستمبر کو یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس روز تقریبات مزید پڑھیں

ایشیا کپ:سری لنکا کے 166 رنز پر 3 بلے باز آؤٹ

لاہور: ایشیا کپ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے لاہور میں افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ، لاہور میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ میں سری لنکانے 166 رنز بنا لیے جبکہ 3 بلے باز پوئلین واپس لوٹ گئے۔ میچ کے آغاز میں سری لنکا بلے بازوں جلد بازی مزید پڑھیں

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلیے 15رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان

ممبئی:آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت نے اپنے 15رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا گیا،ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، شبمن گل، شریاس مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر رہائی کے فوری بعد پرویز الہیٰ پھر گرفتار

 اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر رہائی ملنے کے بعد باہر آتے ہی پولیس نے پرویز الہیٰ کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ عدالتی حکم کے مطابق پرویز الہٰی کے وکیل سردار عبدلرازق اور سردار شہباز عدالتی فیصلہ لے کر پولیس لائنز پہنچے، جہاں انہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے مرکزی دروازے پر ہی روک لیا۔ بعد ازاں بحث مزید پڑھیں

کراچی میں پولیس اہلکار کی 18 سالہ بیٹی کی گھر سے لاش برآمد

  کراچی: شہر قائد کے علاقے پیر الہیٰ بخش کالونی (پی آئی بی) میں گھر سے 18 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی بی تھانے کی حدود نفیسہ آباد میں گھر سے 18 سالہ فضا نامی لڑکی کی لاش ملی مزید پڑھیں

مہنگائی پر قابو کے لئے مرکزی بینک رائے عامہ کے ساتھ موئثر رابطہ قائم کریں: لاگارڈ

یورپی مرکزی بینک ECB کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے کہا ہے کہ شرح افراطِ زر کے اہداف تک رسائی کے لئے عالمی مرکزی بینکوں کا رائے عامہ کے ساتھ  موئثر باہمی رابطہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ لندن میں یورپی اقتصادی و مالیاتی مرکز کی طرف سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں لاگارڈ نے کہا ہے کہ مزید پڑھیں

ہم قدم بقدم اپنے ہدف کی طرف بڑھ رہے ہیں: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ہمارا وعدہ تھا کہ ہم اپنے ملک کو انرجی بیس بنائیں گے۔ اس وعدے کو پورا کرنے کے لئے ہم ضروری انفراسٹرکچر  اور مادی امکانات  کو پورا کر رہے ہیں”۔ صدر ایردوان نے روس کے ایک روزہ سرکاری دورے سے واپسی پر طیارے میں اخباری مزید پڑھیں

 کِم جونگ ان صدر پیوٹن سے ملاقات کیلئے رواں ماہ روس جائیں گے

پیانگ یانگ:شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ ان روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے لئے روس کا دورہ کریں گے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کِم جونگ ان رواں مہینے بکتربند ٹرین میں روس کا دورہ کریں گے، دونوں رہنما روس کو جدید ہتھیاروں کی سپلائی سے متعلق بات چیت کریں گے۔ دونوں مزید پڑھیں

ہندو ٹیچر کا مسلمان طالب علموں سے ناروا سلوک

نئی دہلی:بھارت کے سکول میں بچوں کے جھگڑا کرنے پر ہندو ٹیچر نے مبینہ طور پر 2مسلمان طالب علموں سے ناروا سلوک کرتے ہوئے انہیں پاکستان جانے کا کہہ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے شیوموگا ضلع میں موجود ایک سکول میں 5ویں کلاس کے دو مسلمان طالب علم آپس میں جھگڑ رہے تھے مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا؛ جیل میں سزا کاٹنے والے قیدیوں نے میٹرک کا امتحان پاس کرلیا

پشاور:خیبر پختونخوا میں جیل مین سزا کاٹنے والے قیدیوں نے میٹرک کا امتحان پاس کرلیا۔ ذرائع کے مطابق عمر قید اور پھانسی کی سزا پانے والے 12 قیدیوں نے میٹرک کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ سنگین جرائم کے 60 قیدیوں نے بھی نویں اور دسویں کے امتحانات پاس کرلیے ہیں۔ میٹرک مزید پڑھیں