او آئی سی شمالی  قبرصی  ترک جمہوریہ کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے: سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے کہا کہ او آئی سی شمالی  قبرصی  ترک جمہوریہ کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔ او آئی سی کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی میں اپنے رابطوں کے  دائرہ کار  مزید پڑھیں

کے الیکٹرک مافیا کیخلاف جماعت اسلامی کی  ریفرنڈم مہم جاری

نارتھ کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے بہت بڑے پیمانے پر کے الیکٹرک کے ناجائز بلوں  کے خلاف عوامی ریفرنڈم کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اپنی رائے دی۔ اس موقع پر ناظم جماعت اسلامی نارتھ کراچی علی ارشد کا کہنا تھا کہ شہر کراچی کا کوئی شخص بجلی کی مزید پڑھیں

لبنان میںغیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے ہلاک شدہ افراد کی تعداد 94 تک جا پہنچی

شام کے ساحلی علاقے میں لبنان سے یورپ جانے کے خواہشمند غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی تعداد 94 ہو گئی ہے۔ لبنان کی سرکاری ایجنسی این این اے میں 22 ستمبر کو کشتی کے حادثے کے حوالے سے لبنانی اعلیٰ امدادی کمیٹی کے مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان: ایشام میں بم دھماکا، 2 فوجی جوان شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دھماکے سے پاک فوج کے دو اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکے میں نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے مزید پڑھیں

پاکستان، سیلاب زدگان کے لیے عالمی بینک سے 35 ملین ڈالر کی امداد

عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کیلئے 35 ملین ڈالر دینے کی پیشکش کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی سےعالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرکی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس دوران سیلاب متاثرین کے لیے امداد  کی پیشکش کی گئی اور حکومتِ پنجاب اورعالمی بینک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ مزید پڑھیں

بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر مظالم جاری ہیں، پاکستانی قونصلر کا اقوام متحدہ میں کرارا جواب

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہاہے کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر ظلم و جارحیت جاری ہے، اسلاموفوبیا کی وبا ہندوستانی ریاست کی بنیاد میں داخل ہو چکی ہے۔ پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ میں بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق مزید پڑھیں

سندھ کے سیلاب متاثرین کے ہاں ایک روز میں 16بچوں کی پیدائش

کراچی : سندھ کے سیلاب متاثرین کے ہاں ایک روز میں 16بچوں کی پیدائش ہوئی، کیمپوں میں 9231حاملہ خواتین ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کی پیدائش کے حوالے سے بتایا کہ سندھ کے فلڈ کیمپوں میں 21ستمبر کو 16 بچوں نے جنم لیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ مزید پڑھیں