آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 5-G سروسز کا آزمائشی آغاز

اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 5G سروس کا آزمائشی آغاز ہوگیا۔ ایس سی او کی جانب سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے  7 مقامات پر 5G سروس فعال کر دی گئی ہے، جہاں ڈی جی ایس سی او نے 5G سروسز کا افتتاح کیا ہے۔ یہ مزید پڑھیں

گوگل کے اے آئی ماڈل نے تین کمپنیوں کو ہیک کر لیا

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے جیمینائی اے آئی ماڈل نے سائبر سکیورٹی کی صلاحیتوں کے ایک ٹیسٹ کے دوران انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات استعمال کرتے ہوئے تین ویب سائٹس تک رسائی حاصل کر لی۔ یہ گوگل کے اے آئی سسٹم کی جانب سے مبینہ طور پر خودکار طور پر اس نوعیت کی کارروائی کرنے کی پہلی مزید پڑھیں

مریخ پر انسانی قدموں جیسے پُراسرار نشانات دریافت!

امریکی خلائی ادارے ناسا کے کیوریسیٹی روور نے مریخ پر تقریباً 14 سالہ سفر کے دوران ایک ایسی عجیب دریافت کی ہے جس نے سائنس دانوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔ ادارے کے مطابق روور نے ماؤنٹ شارپ کی جانب بڑھتے ہوئے مریخ کی سطح پر چوڑے اور ہلکے گڑھے نما نشانات کی تصاویر مزید پڑھیں

واٹس ایپ میں پرانے پیغامات کی تلاش آسان کرنے کا نیا فیچر شامل

واٹس ایپ نے طویل عرصے پرانے چیٹس میں مطلوبہ پیغام تلاش کرنے کی مشکل کم کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ نئے فیچر کے تحت صارفین کو کسی پرانے پیغام تک پہنچنے کے لیے چیٹ کی معلومات والی اسکرین میں جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے آئی او ایس بیٹا مزید پڑھیں

ایک صدی سے بھی زائد عرصے میں پہلی بار بلی کی نئی نسل دریافت

بولیویا کے جنگلات میں بلی کی ایک نئی جنگلی نسل دریافت ہوئی ہے جس کا سائنسی نام Leopardus tilcayo رکھا گیا ہے۔ مقامی لوگ اسے "Tilcayo” کہتے ہیں۔ یہ بہت چھوٹی جنگلی بلی ہے جس کی لمبائی تقریباً 46 سینٹی میٹر اور وزن صرف 1.4 کلوگرام ہے۔ اس کی کھال ہلکی بھوری اور جسم پر مزید پڑھیں

آئی او ایس 27 میں لوکیشن شیئرنگ سے متعلق اہم تبدیلی

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے نئے موبائل آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 27 میں لوکیشن شیئرنگ سے متعلق ایک تبدیلی سامنے آئی ہے، جس کے تحت صارف کسی مخصوص رابطے (کانٹیکٹ) سے اپنی لوکیشن چھپا سکتا ہے اور سامنے والے شخص کو اس تبدیلی کی معمول کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق پہلے مزید پڑھیں

63 فیصد امریکی سمجھتے ہیں کہ اے آئی انسانیت کے ختم کرسکتی ہے

ایک نئے مقامی سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 10 میں سے 6 امریکیوں کا خیال ہے کہ مصنوعی ذہانت بالآخر انسانوں کے ناپید ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔ یو ایس پولیٹیکل آؤٹ لیٹ پولیٹیکو نے 2,064 امریکی بالغوں کے سروے کے نتائج جاری کیے، جو تیزی سے آگے بڑھنے والی ٹیکنالوجی پر عوامی تشویش کی مزید پڑھیں

2027 کا تاریخی سورج گرہن، پاکستان میں بھی فلکیاتی نظارہ ہوگا

آسمان پر ایک غیر معمولی فلکیاتی منظر اگلے برس دنیا کے مختلف خطوں میں دیکھا جائے گا، جب 2 اگست 2027 کو 21ویں صدی کا طویل ترین مکمل سورج گرہن رونما ہوگا۔ پاکستان بھی اس موقع پر گرہن کا مشاہدہ کرسکے گا، تاہم یہاں یہ مکمل نہیں بلکہ جزوی ہوگا۔ اس سورج گرہن کے دوران مزید پڑھیں

بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش سے متعلق تحقیق میں اہم انکشاف

نو کہکشاؤں پر کی گئی ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ تیزی سے بڑھنے والے انتہائی بڑے بلیک ہولز ممکنہ طور پر اپنے اردگرد موجود کہکشاؤں میں ستاروں کی پیدائش کو روکنے کے بجائے، اسے بڑھانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ VLT/MUSE آلے سے حاصل ہونے والے مشاہدات پر مبنی تحقیق میں بتایا مزید پڑھیں

چینی صدر شی جن پنگ کے اعزاز میں عشائیہ، این ویڈیا کے سی ای او کی شرکت متوقع

ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جینسن ہوانگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی صدر شی جن پنگ کے اعزاز میں دیے جانے والے ریاستی عشائیے میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جینسن ہوانگ کی تقریب میں شرکت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے مزید پڑھیں