لاہور: حافظ نعیم الرحمن کو جماعت اسلامی پاکستان کا امیر منتخب کرلیا گیا ہے۔ سیاست میں توانا آواز کے طور پر پہچان رکھنے والے اور شہر قائد کے حقوق کی آواز بلند کرنے والے حافظ نعیم الرحمن کو جماعت اسلامی پاکستان کا امیر منتخب کرلیا گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان کو منتخب کرنے کے مزید پڑھیں
زمرہ:
کراچی : 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے
کراچی کے علاقے بلدیہ نواب کالونی میں ایسا ہی ایک تازہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں شہریوں نے 2 ڈکیتوں کو پکڑ کر ان کی درگت بنا دی، جس کے بعد پولیس نے پہنچ کر ملزمان کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ڈکیت ایک شہری کو زخمی کرکے فرار ہو رہے تھے کہ مزید پڑھیں
حافظ نعیم الرحمن کی بے مثال عوامی خدمات پر ایک نظر
کراچی: حافظ نعیم الرحمن نے جہاں عملی سیاست میں اپنے آپ کو منوایا اور کراچی حقوق کے لیے بے مثال جدوجہد کی، وہیں ان کی عوام کی سہولیات کے لیے خدمات کی فہرست بھی طویل ہے۔ انہوں نے کراچی کے عوام کے مسائل کے حل کےلیے نہایت فعال اور متحرک پبلک ایڈ کمیٹی قائم کی۔ مزید پڑھیں
کراچی میں دن دیہاڑے خاتون کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار
کراچی میں پولیس نے دن دیہاڑے خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ اس شخص کو اس واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا ۔ یہ واقعہ کراچی کی پاک کالونی میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون سنسان گلی سے گزر رہی مزید پڑھیں
30 ہزار لوگ ساتھ ہیں، اسلام آباد میں دھرنا دیں گے :شیر افضل مروت
شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ 30 ہزار لوگ ساتھ ہیں، ہم پنجاب جا رہے ہیں، اسلام آباد میں دھرنا دیں گے، دیکھتے ہیں کون لاٹھیاں برساتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے وزیراعلیٰ مزید پڑھیں
آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں سعود احمد، عبدالباسط اور محمد رمضان شامل ہیں۔ ملزمان نے خواتین کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں۔ ملزمان کو اسلام آباد کے علاقے مزید پڑھیں
کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ
کراچی: کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں ایک شخص نے با پردہ راہ چلتی خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔ خاتون کے مزاحمت کرنے پر ملزم فرار ہوگیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے مزید پڑھیں
رنبیر کپور ایک اور مہنگی لگژری گاڑی کے مالک بن گئے
ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کے گیراج میں ایک اور مہنگی گاڑی کا اضافہ ہوگیا۔ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں اداکار کو نئی گاڑی میں دیکھا جاسکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی نئی گاڑی بینٹلی کانٹی نینٹل ہے اور اس کی مالیت 8 کروڑ سے زائد ہے۔ رنبیر کپور مزید پڑھیں
علی ظفر کو شاہ رخ خان کی بات سے اتفاق کیوں نہیں ہے؟
لاہور: پاکستان کے نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بات سے اختلاف ظاہر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ مداحوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ اگر کامیابی حاصل کرنی ہے تو بغیر آرام کے مسلسل جدوجہد کریں، آرام مزید پڑھیں
مداح نے ملاقات کے وقت ماہرہ خان کا ہاتھ پکڑ لیا، ویڈیو وائرل
کراچی: پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کی مداحوں سے ملاقات کی جذباتی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ حال ہی میں ماہرہ خان نے کراچی کے ایک شاپنگ مال میں اپنے مداحوں سے ملاقات کی تھی جہاں وہ نوجوان مداحوں سے گلے ملیں اور اُن کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ سوشل میڈیا مزید پڑھیں