بھارت: ڈیپ فیک ٹولز کس طرح الیکشن کے لیے ‘خطرہ’ بن رہے ہیں؟

ویب ڈیسک —  بھارت میں سال 2016 میں انتقال کر جانے والی تامل ناڈو کی سابق وزیرِ اعلیٰ جایا رام جایا للیتا کا حال ہی میں ایک وائس میسج سامنے آیا ہے جس میں وہ ریاست کی موجودہ حکومت پر شدید تنقید کر رہی تھیں۔ ان کے اس ڈیجیٹل آواٹار کو یہ کہتے ہوئے سنا مزید پڑھیں

غزہ: صہیونی فورسز کے حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار ہو گئی

غزہ: نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی فوجیوں کی جارحیت جاری ہے، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک صہیونی فورسز کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 33  ہزار ہو گئی ہے۔ جن میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق صہیونی فورسز کے حملوں میں اب تک 75 ہزار 577 فلسطینی مزید پڑھیں

غزہ میں عالمی انسانی قانون کی خلاف ورزی کے ابتک کوئی شواہد نہیں ملے، جان کربی

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے حیران کن بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو ابھی تک ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جہاں اسرائیل نے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کی ہو۔ جان کربی نے یہ بیان اس وقت دیا جب واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ایک مزید پڑھیں

پاکستان زرعی پیداوار میں ہالینڈکی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، وزیرخزانہ

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات محمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان زراعت، ڈیری اور زرعی پیداوار میں ہالینڈکی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے جس سے پیداوارو برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ ہالینڈکی سفیرہینی ڈی رائز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے خزانہ نے کہا کہ پاکستان ٹیکنالوجی کی منتقلی میں دلچسپی رکھتا ہے، ہالینڈ مزید پڑھیں

پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلیے بھارت کو مدعو کرلیا

اسلام آباد: پاکستان والی بال فیڈریشن نے سینٹرل ایشین لیگ میں شرکت کیلیے بھارت کو مدعو کرلیا، ایشین والی بال لیگ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں آئندہ ماہ ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب کے مطابق پاکستان نے 11سے 17می تک کھیلی جانیوالی سینٹرل ایشین والی بال مزید پڑھیں

کھیلنے کیلیے موبائل فون نہ ملنے پر 12 سالہ بچے کی خودکشی

 لاہور: رائیونڈ سٹی کے علاقے مشن کالونی میں کھیلنے کے لیے موبائل فون نہ ملنے پر 12 سالہ بچے نے  خودکشی کر لی۔ ایس ایچ او  رائیونڈ سٹی تیمور عباس خان کے مطابق 12 سالہ محمد ایان ولد محمد  اسلم نے اپنی والدہ سے کھیلنے کے لئے  موبائل فون مانگا، ایان کی والدہ نے موبائل فون مزید پڑھیں

چین امریکی انتخابات میں مداخلت سے باز رہے: صدر بائیڈن

ویب ڈیسک —  امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر چینی ہم منصب شی جن پنگ کو نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے خلاف خبردار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق کہا ہے کہ یہ امریکی کوششوں کا حصہ ہے مزید پڑھیں

چینی کمپنی نے دیامر بھاشا ڈیم پر دوبارہ کام شروع کردیا

پیشاور: چینی کمپنی نے تربیلاڈیم کے بعد دیامر بھاشا ڈیم پر دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم کے جنرل منیجر نزاکت حسین نے تصدیق کی کہ چینی کمپنی نے ڈیم پر دوبارہ کام شروع کردیا ہے، تقریبا 350 چینی شہریوں نے کام شروع کردیا ہے جبکہ 6 ہزار مقامی عملہ پہلے ہی ڈیم مزید پڑھیں

بھارت میں جہیز اور گاڑی نہ ملنے پر بہو کا وحشیانہ تشدد سے قتل

نئی دہلی: بھارت میں سسرال والوں نے مزید جہیز اور گاڑی نہ ملنے پر بہو کو وحشیانہ تشدد کرکے قتل کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوائیڈا میں بہو کو سسرال والوں نے محض اس بات پر بہیمانہ تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا کہ مزید پڑھیں