چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سائفر کیس کی سماعت فوری روکنے کا حکم

 اسلام آباد: ہائیکورٹ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کو چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کے جیل ٹرائل سے روکتے ہوئے تمام ریکارڈ 2دن میں طلب کرلیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی مزید پڑھیں

فوجی عدالتوں کی قرارداد؛ سینیٹ میں جمہوریت پر شب خون مارا گیا، سعدیہ عباسی

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر سعدیہ عباسی نے سینیٹ میں فوجی عدالتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف قرارداد کی منظوری کو جمہوریت پر شب خون قرار دے دیا۔ سعدیہ عباسی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل 92 ممبرز موجود نہیں تھے اور اس ایوان میں ایک قرار مزید پڑھیں

میں نے بڑی تعداد میں بچوں کی لاشیں دیکھی ہیں،سو نہیں سکتا، غزہ  کا گورکن

    غزہ : فلسطینی شہدا کے لیے قبریں کھودنے والے 63 سالہ سعدی براکا کہنا ہے کہ میں نے معصوم بچوں کی بڑی تعداد میں لاشیں دیکھی اور دفنائی ہیں ،میں اس کے بعد سو نہیں سکتا۔ سعدی براکا نے کہا کہ  7 اکتوبر کے بعد سے  میں نے مرد و خواتین کے لیے قبریں مزید پڑھیں

غیرملکی شکاریوں پر بلوچستان حکومت کے ایک لاکھ ڈالر واجبات کا انکشاف

 کوئٹہ: محکمہ جنگلات نے انکشاف کیا ہے کہ غیر ملکی شکاریوں کے ذمہ میں بلوچستان کے ایک لاکھ ڈالرز واجب الادا ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت جنگلات و جنگلی حیات اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ محکمہ جنگلات کے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ بلوچستان مزید پڑھیں

ڈی آئی خان میں نجی کمپنی کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ، دو ملازمین اور فوجی جوان شہید

 راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے گیس اینڈ آئل کمپنی کے قافلے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 ملازمین جاں بحق، سپاہی شہید اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل مزید پڑھیں

ریحام خان نے طلاق کی افواہیں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

  لندن: پاکستان نژاد برطانوی صحافی اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے طلاق کی افواہیں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ ریحام خان نے اپنے شوہر مرزا بلال کے ساتھ ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل طلاق کی خبروں پر اپنی مزید پڑھیں

’ٹائیگر3‘ کی اسکریننگ کے دوران سینما میں آتشبازی، سلمان خان کا اظہار تشویش

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ’ٹائیگر3‘ کی اسکریننگ کے دوران مداحوں نے سینما کے اندر آتش بازی کا مظاہرہ کیا ہے۔  سوشل میڈیا پر مہاراشٹرا ناشک ڈسٹرکٹ کے موہن سینما کی ویڈیو وائرل ہے جس میں سینما کے اندر آتشبازی کو دیکھا جاسکتا ہے۔ This is dangerous..pic.twitter.com/tj0fqXyVE4 — Gargi (@Gargijii) November مزید پڑھیں

غزہ مظالم پر خاموشی، فاطمہ بھٹو پاپ فیمنسٹ فنکاروں پر برس پڑیں

  لندن: غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے اور اب تک گیارہ ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں نصف سے زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ کے الشفا اسپتال میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے دو نومولود جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 37 نومولود بچوں مزید پڑھیں

’طلاق پر سنسنی نہ پھیلائیں‘ فضا علی کے سابق شوہر کی میڈیا اداروں پرتنقید

 لاہور: پاکستان کی نامور اداکارہ اور ماڈل فضا علی کی ایک انٹرویو ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اپنے سابق شوہر فواد فاروق کے متعلق انہوں نے ریمارکس دیئے تھے کہ وہ طلاق کے کاغذات پر دستخط کرتے ہوئے عدالت میں بے ہوش ہوگئے تھے۔  اداکارہ نے ٹی وی شو میں اپنے سابق شوہر کی بے مزید پڑھیں