قابض بھارتی فوج کی دہشت گردی جاری، مزید 5 کشمیری شہید

سری نگر: قابض بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی جاری ہے، جس میں مزید 5 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع پلواما میں بھارتی قابض فوج نے تلاشی کی آڑ میں روایتی آپریشن کیا، جس میں گھر گھر تلاشی کے دوران 5 نوجوانوں کو حراست مزید پڑھیں

امریکی عدالت نے ٹرمپ پر جرمانہ عائد کردیا

نیو یارک: نیویارک کی مقامی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 10ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق نیویارک کی مقامی عدالت کے جج آرتھر اینگورون کی جانب سے ٹرمپ کے خلاف سول فراڈ کیس میں عدالتی عملے پر تنقید کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ سابق امریکی مزید پڑھیں

پاکستان آٹو شو 2023 میں ایران،چین سمیت 150 کمپنیاں شرکت کریں گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی ایکسپو سینٹر میں 27سے 29اکتوبر ہونے والے پاکستان آٹو شو میں چین اور ایران کی پرزہ جات بنانے والی کمپنیوں سمیت 150 کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ آٹو شو میں پہلی مرتبہ دیگر شعبوں کی نمائندہ انجمنیں بھی شرکت کریں گی جن میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن، پاکستان آٹو موبائلز اسپیئر مزید پڑھیں

پاک فوج کا بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب

راولپنڈی: پاک فوج نے بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی فوج نے سیالکوٹ کے ظفروال سیکٹر میں بھارتی فوج کے کواڈ کوپٹر کی دراندازی کو ناکام بنا دیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی مزید پڑھیں

بائیڈن کا نیتین یاہو سے رابطہ، موجودہ بحران پر تبادلہ خیال

امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے ساتھ فون پرغزہ میں امریکیوں سمیت یرغمالیوں کو تلاش کرنے اور رہا کرنے کی جاری کوششوں اور موجودہ بحران کے بعد پائیدار امن کا راستہ تلاش کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ بات چیت میں غزہ چھوڑنے کے خواہشمند غیر مزید پڑھیں

انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں،الیکشن کمیشن

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی ہونے کے تاثرکی پرزور تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان ہے،تمام تیاریاں مکمل ہیں اور حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے بعد انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا، ،اس میں کسی قسم کا ابہام نہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا مزید پڑھیں

گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد پٹرولیم کا قرضہ ختم ہو جائے گا، وفاقی وزیر توانائی

اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرض نہیں بڑھے گا اور اب گیس سیکٹر میں نقصانات نہیں ہوں گے۔ نگراں وفاقی وزیر توانائی نے کہاکہ   کل ایک کروڑ میں سے 57 لاکھ گیس کنکشنز کا ٹیرف نہیں بڑھایا مزید پڑھیں

اسرائیلی ظلم و جبر روکنے کیلئے مسلم امہ اٹھ کھڑی ہو،سینیٹ کمیٹی کا مطالبہ

اسلام آباد: ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹرنصیب اللہ بازئی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، اجلاس میں فلسطین کے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ ارکان  نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی درندگی کی وجہ سے ہزاروں مزید پڑھیں

ورلڈ کپ: سری لنکا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دیدی

بنگلورو: بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں سری لنکا نے دفاعی چیمپئن کو شکست دے دی۔ خبر رساں اداروں کے  مطابق آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوگیا، جس میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ، سری لنکا کے خلاف میچ میں شکست سے دوچار ہوا۔ ورلڈ کپ مزید پڑھیں

بیرون ممالک گداگری میں ملوث افراد کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: ایف آئی اے نے بیرون ممالک گداگری میں ملوث افراد کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔  گداگری کی روک تھام کے لئے تمام ائرپورٹس کو خصوصی مراسلہ جاری کیا گیا ہے جبکہ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر کے ائیرپورٹس پرمسافروں کی اسکریننگ کا عمل بھی جاری مزید پڑھیں