ترکیہ سے تعلقات اہم ہیں: یورپی یونین کمیشن

 یورپی یونین کمیشن کے وسعتی امور کے ذمے دار اولیور وارہلی نے  ترکیہ سے تعلقات کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے  کہا ہے کہ  کسٹم یونین، ویزہ آسانی، توانائی و ٹیکنولوجی،سرمایہ کاری اور غذائی تحفظ جیسے موضوعات میں پیش رفت  سامنے آئے گی ۔  برسلز  میں واقع یورپی پارلیمان  کے اجلاس میں کمیشن کی تیار  کردہ مزید پڑھیں

سائفر کیس :چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

اٹک:اسپیشل کورٹ نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کی۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چیئرمین پی ٹی آئی کا اٹک جیل میں ٹرائل کرنے کا مزید پڑھیں

سیاسی قیدی ہوں، ملک سے غداری کا سوچ بھی نہیں سکتا،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیاسی قیدی ہوں، ملک سے غداری کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ سائفر کیس میں پیشی کے بعد کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مزید پڑھیں

سستا ٹریکٹر خریدنے کیلیے رحیم یار خان جانیوالا پاک بحریہ کا حاضر سروس ملازم اغوا

 راولپنڈی: سستا ٹریکٹر خریدنے کیلیے رحیم یار خان جانیوالا پاک بحریہ کا حاضر سروس ملازم والد سمیت اغوا کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق رحیم یار خان سستا ٹریکٹر خریدنے کے لیے جانے والے شخص کا تعلق راولپنڈی کے علاقے جاوا سے ہے، جس کے بھائی کی مدعیت میں اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج  کرلیا گیا مزید پڑھیں

ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال کر دیے

  کراچی: فیڈر بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے تمام اکاؤنٹس بحال کر دیے۔ پی آئی اے نے تحریری طور پر رواں ماہ ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد رواں ماہ پی آئی اے ایف بی آر کو 2 ارب 50 کروڑ روپے ادا کرے مزید پڑھیں

لندن سے کویت دورانِ پرواز مسافروں میں لڑائی کی وڈیو وائرل

لندن: برطانوی دارالحکومت سے کویت آنے والی پرواز میں  مسافروں کے درمیان لڑائی، چیخ پکار اور مارپیٹ کی وڈیو  سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔ یہ واقعہ لندن سے آنے والی کویتی پرواز میں پیش آیا۔ وڈیو میں طیارے میں سوار نوجوانوں کے درمیان لڑائی دیکھی جا سکتی ہے، جس میں مسافروں کی چیخیں اور بچوں مزید پڑھیں

عارف علوی الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں رکھتے،  ن لیگ اور پی پی یک زبان

اسلا م آباد: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ عبوری صدر عارف علوی الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں رکھتے۔ تفصیلات کے مطابق انتخابات کے انعقاد پر الگ الگ موقف رکھنے والی (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی یک زبان ہوگئیں، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ الیکشن میں تحریک انصاف سے اتحاد مزید پڑھیں

ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ کیلیے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

کراچی: ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 18 رکنی قومی ویٹرنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ ایونٹ میں اسٹارز مصباح الحق، شاہد آفریدی، عبدالرزاق بھی ویٹرنز ورلڈکپ میں ایکشن میں ہوں گے۔ ٹیم کے کپتان کا اعلان 16 ستمبر کو کیا جائے گا۔ اعلان کردہ ٹیم میں  شاہد آفریدی،  عبدالرزاق، مصباح الحق، محمد سمیع مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا؛ نیشپا آئل فیلڈز میں گیارھویں کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار شروع

 پشاور:   خیبرپختونخوا کے ضلع کڑک میں واقع  نیشپا آئل فیلڈز میں گیارھویں کنویں سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع ہوگئی۔ او جی ڈی سی ایل نے  کے پی کے میں نیشپا کنویں -11  سے تیل اور گیس کے ذخائر کی پیداوار کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق کنویں سے مزید پڑھیں

کراچی، گلستان جوہر میں فائرنگ سے معروف عالم دین جاں بحق

  کراچی: گلستان جوہر میں فائرنگ سے معروف عالم دین مولانا ضیاء الرحمان جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 16 میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے جامعہ ابوبکر اسلامیہ کے مہتمم مولانا ضیاء الرحمن کو قتل کردیا۔ اے ایس پی ظفر چھانگا کے مطابق مزید پڑھیں