ریلوے ٹریک کو بم دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام

حیدرآباد: پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ریلوے ٹریک کو بم دھماکے سے اڑانے کی دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی، سحرش نگر ریلوے ٹریک پر بم ڈیوائس لگائی جانے کی اطلاع پر پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ حیدرآباد پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا، اس موقع پر دونوں ریلوے ٹریک مزید پڑھیں

سندھ میں ملیریا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

  کراچی: سندھ بھر میں مچھروں کی بھرمار کے باعث ملیریا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں سال صوبے میں ملیریا کے 2 لاکھ 69 ہزار 596 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں حیدرآباد ڈویژن سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں جنوری تا اگست 1 لاکھ 32 ہزار 441 مزید پڑھیں

عمران خان سے جیل میں کہا کہ دلاور نہیں دلیر ہوں، جج ابوالحسنات ذوالقرنین

 اسلام آباد: آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج نے کہا ہے کہ جیل میں سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ سائفر کیس کا فیصلہ میرٹ پر دوں گا کیونکہ میں دلاور نہیں بلکہ دلیر ہوں۔ ہائیکورٹ میں سائفر کیس کی خصوصی عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج ہونے کے باعث چیئرمین مزید پڑھیں

روس، یوکرین کے ڈراؤن حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے

روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ یوکرین کی بیلگورود کے علاقے پر طیارے  قسم کے ڈراؤن  اور  کریمین پل پر بحری ڈراؤن سے حملہ کرنے کی کوششوں کا سد باب کر لیا گیا ہے۔ وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات کیف نے ایک طیارے کی  مزید پڑھیں

بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ:پورے ملک میں پر امن ہڑتال جاری

بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف جماعت ِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کی اپیل پر آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، ہڑتال کے دوران تمام  کاروباری و تجارتی مراکز بند ہیں،جب کہ پورے ملک میں احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بجلی کے بلوں میں مزید پڑھیں

حلیم عادل شیخ 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ، تفتیشی افسر نے کہا کہ حلیم عادل شیخ پی ٹی مزید پڑھیں

ہڑتال کامیاب بنانے پر انجمن تاجران سندھ اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، حافظ نعیم الرحمن

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سعیدآباد 24 نمبر مارکیٹ کا دورہ کیا اور انجمن تاجران سندھ کے وائس پریزیڈنٹ عمران بٹ سے ملاقات کی، کامیاب ہڑتال پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر پورے ملک میں تاجر برادری اور عوام کے رضاکارانہ طور مزید پڑھیں

انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین و دیگر کو واپس جیل بھیج دیا

 لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مختلف مقدمات پر سماعت کرتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چودھری کو واپس جیل بھیج دیا۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ یاسمین راشد اور دیگر کو 5 ستمبر تک ریمانڈ پر دیا ہوا ہے اور اعجاز چودھری ،محمود الرشید بھی جسمانی ریمانڈ مزید پڑھیں

’جیلر‘ سپر ہٹ ،رجنی کانت کیلیے مہنگی گاڑی اورکروڑوں روپے  کا تحفہ

 چنئی: بھارت کے میگا  اسٹار رجنی کانت کی فلم ‘جیلر’ کے سپر ہٹ ہونے پر انہیں مہنگی گاڑی اور کروڑوں روپے تحفے میں مل گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رجنی کانت کی تامل  فلم جیلر دنیا بھر میں اب تک 600 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔ ’جیلر‘ کو تامل فلموں کی تاریخ میں دوسری کامیاب مزید پڑھیں

ماہرہ خان راستہ بدل کر اللہ سے رجوع کریں ، نور بخاری

 لاہور: سابق اداکارہ نور بخاری نے ماہرہ خان کو راستہ تبدیل کرکے اللہ سے رجوع کرنے کا مشورہ دے دیا۔ نور بخاری نے سوشل میڈیا کی پوسٹ میں اداکارہ ماہرہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے اپنا راستہ تبدیل کرتے ہوئے اللہ سے رجوع کریں۔ نور بخاری کا مزید مزید پڑھیں